خیبر پی کے حکومت کا دلیپ اور راج کمار  کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل  کرنے کا فیصلہ: محکمہ آثار قدیمہ 

Sep 29, 2020

پشاور (این این آئی) حکومت نے پشاور میں موجود بالی ووڈ کے لیجنڈا اداکاروں دلیپ کمار اور راج کمار کے آباؤاجداد کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لیکر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ آثار قدیمہ میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا دونوں بالی ووڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کیلئے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کر دی گئی۔

مزیدخبریں