اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی کے لئے30کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے۔ اے ڈی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرضے کا مقصد ملک کے اندر نجی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ اے ڈی بی کی سینئر پروجیکٹ آفیسر ثنا مسعود نے بیان میں کہا کہ اس قرضے سے مالی لاگت میں کمی آئے گی اور روزگار کی فراہمی کے لئے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد یا سرمایہ میں اضافہ کرنے کے لحاظ سے کمپنیوں کی تعداد کم ہے ۔