لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف کا طبی معائنے کے بعد نیب ٹیم سے مکالمہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے پوچھا کہ آپ روزانہ نیب سے کھانا لینا چاہتے ہیں تو بتا دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مریض ہوں‘ گھر کا کھانا ہی کھا سکتا ہوں۔ کھانے کے ساتھ ادویات ضروری ہیں وہ گھر سے منگوا دیں۔ شہباز شریف کو کھانے اور ادویات منگوانے کی اجازت مل گئی۔
مریض ہوں گھر کا کھانا ہی کھا سکتا ہوں‘ میری ادویات منگوا دیں شہبازشریف کا نیب ٹیم سے مکالمہ‘ طبی معائنہ
Sep 29, 2020