شہباز شریف ایک برس‘ 7 ماہ  اور13 روز بعد دوبارہ گرفتار 

Sep 29, 2020

لاہور (اے پی پی) نیب لاہور نے آشیانہ کیس میں رہائی کے ایک سال 7ماہ اور 13روز کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر دوبارہ گرفتار کیا۔ نیب نے پہلے شہباز شریف کو 5اکتوبر 2018ء کو آشیانہ سکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں