لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریرحقائق کے منافی تھی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر حقائق کے برعکس تھی جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا اور کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا۔مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، مرکزی وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی،وائس چیئرمین مولانا یار و دیگر نے شرکت کی۔