راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکانتیجہ ہے کیونکہ کافی دنوں سے حکومتی وزراء یہ کہہ رہے تھے میاں شہبازشریف کوگرفتارکرلیاجائے گااورمیاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعدوزیراطلاعات شبلی فرازکی نیب کی ترجمانی کرنے سے بھی یہ و اضح ہوجاتاہے کہ حکومتی ایماء پرنیب نے میاں شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کاجھوٹامقدمہ بنایاہے ہم میاں شہبازشریف کی گرفتاری اورنیب کی جانب سے جھوٹاکیس بنانے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اے پی سی کے انعقادسے حکومتی صفوں میں پائی جانے والی کھلبلی اورمیاں شہبازشریف کی گرفتاری سے اس امرکاپتہ چلتاہے کہ موجودہ حکومت کمزور بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے جوبہت جلدگرجائے گی حاجی پرویزخان نے کہاکہ ان شاء اللہ موجودہ نااہل حکومت رواں سال یااگلے سال کے اوائل میں اپنے انجام کوپہنچ جائے گی۔