جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے پنشنرز جمیل احمد شاہ و دیگر نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن مہینہ کے آغاز میں دینے کی بجائے 15تاریخ کے بعد دی جاتی ہے۔ جبکہ بیشتر پنشنرز کے لاکھوں بقایا جات ہیں۔ جو پنشنرز کو ادا نہیں کئے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنشن بروقت اور سابقہ بقایا جات بھی ادا کئے جائیں۔
پنشن مہینہ کے آغاز میں دینے اورسابقہ بقایا جات اداکرنے کا مطالبہ
Sep 29, 2020