مقبوضہ کشمیرکی آزادی‘ غزالہ حبیب کی کتاب امید کی کرن ہے‘ محسن اعظم ملیح آبادی

کراچی (نیوزرپورٹر)معروف شاعر و دانشور محسن اعظم ملیح آبادی نے کہا ہے کہ غزالہ حبیب جیسی بہادر شاعرہ کی کاوشوں سے مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور بھارت کو وہاں سے نکالنا پڑے گا،غزالہ حبیب کی کتاب سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے،ان کے در مند حوصلوں سے کشمیری آزادی سے سکھ کا سانس لے سکیں،وہ ہفتے کو آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا اینڈ پبلیکشن کمیٹی انجمن نیاز مندان کراچی کے اشتراک سے مندان کراچی کے  اشترا ک سے پاکستانی نژاد امریکی شاعرہ غزالہ حبیب کی کتاب لامکاں کی تقریب رونمائی کے موقع پر صدارتی خطاب کررہے تھے،تقریب کے مہمان خصوصی معروف صحافی محمود شام کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا،اس موقع پر آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ،کے ایچ خانزادہ،گلنار آفرین،رونق حیات، رضوان جعفر،منصور ساحر ،بشیر سدوزئی اور کتاب کی مصنفہ غزالہ حبیب نے بھی خطاب کیا،تقریب میں معروف سنئیر صحافی سردار لیاقت ودیگر نے کتاب کی مصنفہ سمیت مہمانوں کو پھول اور اجرک کے تحفے پیش کیے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن اعظم ملیح آبادی نے مزید کہا کہ غزالہ حبیب موجودہ دور کی عظیم شاعرہ ہیں جنہوں نے اپنی شاعری میں کشمیر سمیت دیگر موضوعات کا بھی احادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...