اے پی سی کی کامیابی نے حکومت کوبوکھلاہٹ میںمبتلاء کردیا،فیاض خان تنولی  

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) اے پی سی کی کامیابی نے حکومت کو بوکھلاہٹ میںمبتلاء کر دیا ہے ، مو لنافضل الرحمن سمیت مسلم لیگ ن کے قائدین اورکارکنان کے خلاف کا روائیاںحکومتی ہدایات پرتیزکردی گئی ہیں،میاںشہبازشریف کی گرفتاری بھی انتقامی کاروائی کانتیجہ ہے،ہم ایسے تمام تراقدامات کی بھر پورمذمت کرتے ہیں،حکمرانوںکی انتقامی کاروائیو ںکے نتیجہ میںاے پی سی کی احتجاجی تحریک کومز ید تقویت حاصل ہو گی ،گر فتار یو ںا ور مقدمات سے گھبرانے والے نہیں،قیادت جب کال دے گی ،توٹیکسلاواہ کینٹ کے کارکنان سب سے آگے ہونگے،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدرحاجی فیاض خا ن تنولی نے احتساب کے نام پراپوزیشن لیڈ رو ں بالخصوص میاںشہبازشریف کی گرفتاری اورمولنافضل الرحمن کونیب کے نوٹسسزکے اجراء کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ میاںنوازشریف،میاںشہبازشریف اورمحترمہ مریم نوازکوانتقام کانشانہ توبنایاجاسکتاہے،مگرسیاسی طورپرپاکستان کے عوام کے دلوںسے انکے اعتماداور محبت کوختم نہیںکیاجاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن