انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں:برجیس طاہر

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت  بلتستان چوہدری برجیس طاہر ایم این اے اور میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے نے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاںشہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی کا ری ایکشن ہے اور میاں نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے کا نتقام ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکن حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں،صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ حکومت نے میاں شہباز شریف کو گلگت  بلتستان کے انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے گرفتار کیا مگر انکی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی،میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت کاروائیاں کی جارہی ہیں، اپوزیشن متحد ہے، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...