لاہور( پ ر)ان لینڈ ریونیوٹربیونل نے نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کارپوریشن پرایئویٹ لیمٹیڈلاہور کمپنی کی جانب سے دائر اپیل خارج کرتے ہوئے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو مکمل ٹیکس کی وصولی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ کمپنی نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کارپوریشن پرایئویٹ لیمٹیڈلاہورسال2018ء میںانکم ٹیکس جس کی رقم 38کروڑ 80لاکھ 47ہزار654روپے بنتی ہے ڈیفالٹ تھی۔مذکورہ کمپنی نے اپیلٹ ان لینڈ ریونیو ٹربیونل میں محکمے کے خلاف درخواست دائر کر دی جس پر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیوکارپوریٹ ٹیکس تنویر حسین بھٹی کے دلائل پر اپیل خارج کر دی گئی اور محکمہ کے حق میں فیصلہ آگیا۔چیف کمشنر آئی آر آمنہ حسن نے متعلقہ آفیسر کو انکم ٹیکس کی رقم وصولی کا حکم جاری کر دیا ۔اس سلسلے میں ممبر آئی آرآپریشنز کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔