فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ان کی گرفتاری غیر آئینی، غیر جمہوری ہے جس پر ہم پرزور احتجاج کرتے ہیں احتساب کی آڑ میں میاں شہباز شریف کے خلاف عدالت میں چلنے والے ریفرنس زیر سماعت ہیں مگر ان کی گرفتاری عمل میں لا کر ظلم کی ایک تاریخ رقم کی گئی ہے عدالتوں میں اب بھی انصاف نہ ہے ۔