لاہور( خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید ،نائب مہتمم مولانا حافظ احمد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری ،مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن ،حافظ خالد حسن ،مولانا حافظ مجیب الرحمن اور مولانا فہیم الحسن تھانوی نے کہا ہے کہ کراچی اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں عظمت صحابہ و اہل بیتؓ کانفرنسوں کے کامیاب انعقاد اور بڑی تعداد میں عوام اہل سنت کی ان کانفرنسوں کی شرکت پر مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور دیگر قائدین اہل سنت مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓہمارے ایمان کا حصہ ہیں ان کی شان میں کسی بھی قسم کی توہین ناقابل برداشت ہے۔