لاہور (پ ر) وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیراتی شعبہ میں ان کے عملی اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی سے رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو اومیگا ریذیڈینشیاء چودھری محمد سرور نے فیصل آباد میں اومیگا ریذیڈینشیا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرائے دار اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو باعزت طور پر سستا گھر اور سستا پلاٹ فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ ہم سرگودھا بائی پاس روڈ کے بعد شہر کی پانچ دیگر لوکیشنز ملت روڈ‘ شیخوپورہ روڈ‘ ستیانہ روڈ‘ سمندری روڈ اور جڑانوالہ روڈ پر بھی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اومیگا ریذیڈینشیا کی افتتاحی تقریب میں شہر بھر کی معزز شخصیات کے علاوہ فلم اور ٹی وی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے اداکاروں‘ پراپرٹی ڈیلرز اور انویسٹرز نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
تعمیراتی شعبہ میں حوصلہ افزائی ملک کی تقدیر بدل دے گی: چودھری سرور
Sep 29, 2020