لاہو(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمودنے اپوزیشن رہنما شہباز شریف کی گرفتاری اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے پرشدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔کرونا کی عالمی وبا کے دوران بھی اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری رہا ہے۔