بدعنوان نہ صرف اسلامی سلطنت بلکہ غیر اسلامی معاشروں کیلئے بھی ناقابل قبول ہوتا ہے:ڈاکٹرحسن محی الدین 

لاہور( خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ بدعنوان اسلامی سلطنت تو کیا غیر اسلامی معاشروں کیلئے بھی ناقابل قبول ہوتا ہے،حضور نبی اکرم ﷺ کی 63سالہ زندگی صداقت و امانت کا مظہر ہے، تاریخ انسانی کی سب سے پہلی تہذیب یافتہ آئینی سلطنت ریاست مدینہ تھی جس میں لیڈر شپ اور ووٹر کے حقوق وکردار کا تعین کیا گیا تھا، لیڈر شپ کی پہلی کوالٹی اس کا راست گو اور صادق و امین ہونا ہے،عوام اور عوام کے نمائندے حضور نبی اکرم ؐ کی مبارک زندگی کے مطالعہ کو اپنا معمول بنائیں، بڑا لیڈر بڑی قربانی دینے والا ہوتا ہے ،جو عوام کے پیسے سے اپنی ذاتی ضروریات پورے کرے ۔

ای پیپر دی نیشن