لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے ہیلتھ سیکٹر میں بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی۔ لاہور میں ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے قیام کیلئے 13 کروڑ 32 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ لیہ‘ راجن پور میں 200 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتالوں، نرسنگ کالجز بنانے کی منظوری دی گئی۔ لیہ میں 5 ارب 74 کروڑ، راجن پور میں 96 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔ پنجاب روزگار منصوبہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے کہا ہے کہ صحت کے مسائل کا فوری حل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مختلف سیکٹرز کی6ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 35 ارب 70 کروڑ 14لاکھ 68ہزار روپے کی منظوری دی۔ سیالکوٹ میں 250 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام کیلئے 5 ارب 17 کروڑ 35 لاکھ 30 ہزار روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔