برسبین (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر الیسا ہیلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے شکار کرنے کا مہندرا سنگھ دھونی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ الیسا ہیلی نے ٹی 20 فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے 92 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ دھونی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹ کے پیچھے 91 شکار کر رکھے ہیں۔ سابق کپتان نے بھارت کی جانب سے یہ ریکارڈ 97 اننگز میں بنایا تھا جبکہ آسٹریلیا کی الیسا ہیلی نے 99 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے رواں برس 15 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے جبکہ ان دنوں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔