لاہور( سپورٹس رپورٹر ) جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کے لیئے پاکستان جونیئر ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں چھٹے روز بھی جاری رہا۔ اعلان کردہ کھلاڑی صبح اور شام کی اوقات میں ٹرینر اور کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی فزیکل فٹنس پر کام کیا جا رہا ہے۔ جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ فزیکل کیمپ کے بعد ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔