پی آئی اے نے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا۔ پی آئی اے کے شعبہ ٹی جی ایس یا ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ ڈویژن نے سی اے اے پاکستان سے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔ اس سرٹیفیکیشن سے پی آئی اے کو آپریٹر کی حیثیت سے دوسرے غیر ملکی کیریئر کو بھی اپنی خدمات کی پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ایئر لائنز ہیڈ آفس میں سی ای او پی آئی اے، ایئر مارشل ارشد ملک کو یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ پی آئی اے کو سرٹیفیکیشن کی منظوری ٹی جی ایس کے اس امر کی ضامن ہے کہ پی ائی اے اعلی بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے۔پی آئی اے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ میں دیگر ایئر لائنز کو گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات مہیا کرنے کے تمام تر آلات اور مہارت حاصل ہے اور وہ ایئر لائن کے لئے اضافی آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے جنرل منیجر آغا سمیع کی سربراہی میں ٹی جی ایس ٹیم کو اس سلسلے میں مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن