پسند کی شادی کرنے کیلئے  لاہور کی لڑکی اوباڑو پہنچ گئی 

Sep 29, 2020

میرپور ماتھیلو ( ننامہ نگار) پسند کی  شادی کے لئے گھر سے فرار ہوکر اچھرہ لاہور کی لڑکی اوباوڑو پہنچ گئی ، پولیس نے برآمد کرلیا ، لڑکی عدالت میں پیش، عدالتی احکامات پر ورثاء  کے حوالے، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں رہائش پذیر فضہ بنت محمد ندیم راجپوت 15 ستمبر کو ایک نوجوان کرم خان ولد پیر بخش ڈہر ساکن راجنپور تعلقہ اوباوڑو کے ہمراہ شادی کے لئے فرار ہو کر آئی تھی جس کے اغواء  کا مقدمہ اس کے والد ندیم راجپوت نے پولیس اسٹیشن وحدت کالونی لاہور میں درج ہے ایس ایچ او اوباوڑو غلام عباس سندرانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کرم ڈہر کے گھر پر چھاپہ مارکر فضہ راجپوت کو برآمد کرلیا اور بعد ازاں اس کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر اس نے اپنے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا جس پر عدالتی احکامات پر اس کو والد محمد ندیم راجپوت کے حوالے کر دیا گیا،

مزیدخبریں