سراج الحق نے کراچی حقوق کے 13 مطالبات کی قرارداد سینٹ میں جمع کرا دی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سینیٹر سراج الحق نے کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے 13 مطالبات پر مبنی قرارداد سینٹ میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں تین کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل کراچی کے مسائل پر شدید تشویش‘ کراچی کے عوام کے ساتھ پے درپے ہونے والے مظالم اور اصل مسائل سے عدم توجہ اور حل نہ کرنے کی وجہ سے پریشانیوں پر دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ پہلا مطالبہ کراچی کے عوام کو فوری طور پر حقوق دینے کے حوالہ سے ہے۔ دوسرے میں کراچی سے جمع شدہ ریونیو کا کم از کم15فیصد حصہ کراچی پر خرچ کیا  جائے۔ تیسرے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کوٹہ سسٹم فوری طور پر ختم کیا جائے اور ہر سطح پر داخلے اور نوکریاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں۔ سرکاری اداروں میں  نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء کی جگہ با اختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم (شہری حکومت کا نظام) نافذ کیا جائے۔ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ یونین کمیٹیوں کی تعداد 3کرو ڑ آبادی کے حساب سے مقرر کی جائے۔ کراچی کو میگا میٹرو پولیٹن سٹی کے طور پر خصوصی حیثیت دی جائے۔ میئر کا انتخاب براہِ راست کرایا جائے۔ چھٹے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہK الیکٹرک کی جانب سے بد ترین لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ اور دیگر مدات میں لوٹ مار کو بند کیا جائے۔ ساتویں مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ پانی کی فراہمی کا 2007 میں شروع ہونے والے منصوبے K-4کے تینوں فیز آئندہ ایک سال میں‘ نکاسی آب کے منصوبہ 3 S-کو بھی فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ آٹھویںمطالبہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں صنعت اور تجارت کے فروغ کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرے۔ بجلی، گیس اور پانی کی حسبِ ضرورت فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کرونا سے متاثرہ تاجروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے۔ نویں مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری جامعات کا لجز اور سکولوںکا معیار اور تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جائے۔ طلبہ کے لیے کرایہ میں رعایت کو بحال کیا جائے۔ تعلیمی اداروں میں فوری طلبہ یونینز انتخابات کرائے جائیں۔ فیسوں میں کمی کی جائے۔ دسویں مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام اپ گریڈ کیا جائے۔ گیارہویں مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں پولیس اور تھانہ کا نظام درست کیا جائے۔ عدالتی نظام کو فعال اور مؤثر بنایا جائے۔ سانحہ 12مئی، 19اپریل اور بلدیہ فیکٹری میںجلائے جانے والے شہداء کے تمام قاتلوں کو سزا دی جائے۔ بارہویںمطالبہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے ہر ضلع میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل بڑا ہسپتال بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...