اسلا م آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے اور حزب اختلاف کے ساتھ یہ سلوک ملک کو ایک نئی آزمائش میں گرفتار کرسکتا ہے اس گرفتاری سے کبھی اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے جب کہ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف جو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں پچھلے ایک سال سے زائد عرصہ سے جیل میں ہیں حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھرنے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہتی .
شہباز شریف کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے، راجہ ظفرالحق
Sep 29, 2020