لاہور(کامرس رپورٹر) پیاف فاؤنڈرز الائنس کی شیریں ارشد خان خواتین کے لئے مخصوص ایک نشست پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہوگئیں۔شیریں ارشد خان انٹرپرینیوراور سیاستدان ہیں جنہوں نے 2008 سے 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔شیریں ارشد خان ویمن چیمبر آف کامرس بہاولپور اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بانی رکن بھی ہیں اور 2019 میں فیڈریشن آف پاکستان کی نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ ویمن بزنس ریفارمز اور ویمن انٹرپرینیور سے متعلق لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں ریسورس سنٹر کی سربراہی بھی کرچکی ہے۔
پیاف فاؤنڈرز الائنس کی شیریں ارشد خان خواتین کیلئے مخصوص نشست پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب
Sep 29, 2020