عالمی ادارہ صحت کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کیلئے کورونا وائرس کے12کروڑ تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر ے گا

Sep 29, 2020 | 11:27

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وہ کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کیلئے زیادہ سے زیادہ پانچ ڈالر کی فیس کے عوض کورونا وائرس کے12کروڑ تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر ے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہTedros Adhanom Chebreyesus نے جنیوا میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ منصوبہ متعدد غیر منافع بخش تنظیموں کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے سے تشخیصی ٹیسٹوں کے دائرہ کار میں اضافہ ہو گا اور خصوصاً دور دراز علاقے کے عوام اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے جہاں لیبارٹری کی سہولیات وافر تعداد میں تربیت یافتہ طبی عملہ موجود نہیں۔

مزیدخبریں