سپین، کاتالونیا کے صدر کی نااہل کے فیصلے کے خلاف احتجاج

اسپین کے علاقے کاتالونیا کے علیحیدگی پسند صدر کم تھورا کو نااہل قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارسلونا میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ کاتالونیا کی ہائی کورٹ نے پچھلے سال دسمبر میں کم تھورا کو نافرمانی کے الزام میں برطرف کرنے کا فیصلہ دیا تھا جسے حال ہی میں اسپین کی سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔ فیصلے کے مطابق وہ ڈیڑھ سال تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکیں گے۔ کاتالونیا کا شمار اسپین کے امیر ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ کاتالونیا کے زیادہ تر عوام اسپین سے علیحدگی چاہتے ہیں لیکن میڈرڈ حکومت اور یورپی یونین اس کے خلاف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن