مفاہمت کے بارے میں افغانستان کی اعلیٰ قومی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے آج اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمانی روابط سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک افغان تعلقات اقتصادی تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ کےذریعے مزید مستحکم کئے جاسکتے ہیں۔