حکومت سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی،گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائدکردی ہے جس کے نتیجے میں اب رکشہ،بس ،کوچز ویگن میں ایل پی جی کا استعمال ممنوع ہوگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کا حکمنامہ جاری کردیاہے۔اوگرا کے احکامات پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال ممنوع قرار دیاگیا۔حکومت نے غیر معیاری سلنڈرز کے استعمال کو روکنے کے لیے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔فلنگ اسٹیشنز پابند ہونگے کہ ممنوعہ گاڑیوں کو ایل پی جی فراہم نہ کریں ۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اس ضمن میں آئی جی پولیس اور تمام کمشنرز کو خط بھی ارسال کردیئے ہیں اورٹریفک پولیس،ڈپٹی کمشنرز ،ایس ایس پیز کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ۔تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔نوری آباد سانحے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
حکومت سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی،گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائدکردی
Sep 29, 2020 | 21:42