کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کےجوان سمیت دوافراد شہید

کنٹرول لائن کے بروہ اور تندر سیکٹروں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پندرہ سالہ لڑکا شہید اور چار شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی۔ بھارتی چوکیوں پر بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی شفیق شہید ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن