تیزی سے بڑھتی غربت نے شائننگ انڈیا کے بھارتی دعوے بے نقاب کر دیئے 

اسلام آباد(این این آئی)بھارت میں 60فیصد آبادی کا خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شائننگ  انڈیا کے مودی حکومت کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کس طرح ترقی یافتہ ملک ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے جبکہ اس کی ایک ارب تیس کروڑ کی مجموعی آبادی کا 60فیصد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے اور اس کی یومیہ آمدنی 3.10ڈالرسے بھی کم ہے ۔ پیو ریسرچ سنٹر کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں یومیہ دو ڈالریااس سے کم آمدنی والے افراد کی تعداد میں ساڑھے سات کروڑ کا اضافہ ہوا ہے ۔ کے ایم ایس کی رپورٹ میں انسانی وسائل کی ترقی پر کام کرنے والے مختلف بین الاقوامی اداروں کی تحقیقات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، ناخواندگی ، غربت ، صحت اور حفظان صحت کی سہولیات کا فقدان اورہر طرف پھیلی ہوئی گندگی اور کوڑا کرکٹ مودی حکومت کے ترقی یافتہ ہونے کے دعوئوں کی نفی کر رہے ہیں۔پیو ریسرچ سینٹر نے کہا کہ بھارت میں لوگوںکی اکثریت 2020میں عالمی سطح پر کم آمدنی والے گروپ میں شامل تھے۔ کورونا وباسے قبل 2020میں بھارت تقریبا ایک ارب 20کروڑ لوگوںکے اس آمدنی والے گروپ میں ہونے کاخدشہ تھا جوکہ دنیا بھر میں کم آمدنی والے لوگوںکی مجموعی آبادی کا تقریبا30فیصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...