لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت علی ہجویری داتاگنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات خصوصی ختم شریف، ختم الانبیائ، ختم غوثیہ، ختم خواجگان اور درود وسلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ خطیب دربار مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی نے نصف شب اختتامی دعا کرائی جس میں ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار سمیت لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔ اختتامی دعا میں ملک و ملت کی سلامتی اور سربلندی،کرونا وائرس سے نجات، وطن عزیز کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، بھارتی غیر قانونی قبضے کے علاقے کشمیر کے مظلوم کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خصوصی دعا کی گئی۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ عرس خصوصی دعائوں کیساتھ ختم
Sep 29, 2021