نجی شعبہ معیشت کی ترقی کیساتھ روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کر سکتا ہے، صدر علوی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاروبار اور صنعت میں جدت لانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے، حکومت نے نوجوانوں اور خواتین کو کاروبار شروع کرنے میں سہولت دینے کے لئے آسان قرضوں کا انتظام کیا ہے جس کے لئے ان کی رہنمائی کی جانی چاہئے، ملک کے بڑے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، برآمدات میں اضافہ  کی ضرورت ہے۔ وہ منگل کو یہاں ایوان صدر میں گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہیروز آف گوجرانولہ ایوارڈز تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر اشرف مغل نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں، گوجرانولہ چیمبر کے ارکان، مخیر حضرات اور دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔   ۔ قبل ازیں صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر اشرف مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد گوجرانوالہ کے ہیروز کو سراہنا ہے۔ تقریب میں گوجرانولہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن