اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)مسلم لیگ ن کے راہنما رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں قومی اسمبلی اجلاس پر قوم کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن حکومت اجلاس کی کاروائی چلانے اور کورم پورا کرنے میں ناکام ہے حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ قوم پر عیاں ہے،روزنامہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنا حکومت کا کام ہے لیکن یہ حکومت کی بد نیتی ہے عوام کا کوئی کام نہیں ہو رہا قانون سازی رکی ہوئی ہے انا تکبر اور خود پسندی نے ملک کوغمال بنایا ہوا ہے سابقہ اداروں میںقومی اسمبلی کا اجلاس بروقت شروع ہوتا تھا قانونی سازی بھی ہوتی تھی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات بھی کئے جاتے تھے شیخ روحیل کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام ہے کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے انکے تحفظات دور کرے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرے لیکن اسوقت ملک پر ایک انا پرست اور خود پسند شخص کا قبضہ ہے جو زاتی عناد میں ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلا ہوا ہے ہمارا دل کرتا ہے کہ اسمبلی فلور پر عوام کے مسائل کی بات کریں لیکن افسوس کے اجلاس کی کاروائی حکومتی اراکین کی بے حسی کی نظر ہو جاتی ہے مجبور ا اپوزیشن اراکین کو کورم کی نشاندہی کرنا پڑتی ہے اور اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے ۔
حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، شیخ روحیل اصغر
Sep 29, 2021