اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کے معاشی اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کپاس کی پیدا وار8.5ملین بیلز ہو گی جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 20فی صدزائد ہے ،مالی سال کے دو ماہ جولائی اور اگست کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ہائی گروتھ کے را ستے پر ہے،تاہم جو رسک موجود ہیں ان میں عالمی طور پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،کراون وائرس کی نئی اقسام اور افغانستان کے اندر نئی صورتحال شامل ہے ،کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ 4.1فی صد بڑھا ،برآمدات4.6بلین ڈالر رہیں ،ملک میں ٹریکٹرز کی فورخت بھی بڑھی ہے ،افراط زر8.4 فی صد بڑھا حکومت نے گھی کی قیمت میں 45سے پچاس روپے کی کمی کی جبکہ چینی کی قیمت کو89روپے 38پیسے کلو مقرر کیا ۔