اسلام آباد(نمائندہ ونائے وقت)گلگت بلتستان، آزاد کشمیراسپیکٹرم نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل ،اسپیکٹرم نیلامی کے بعد گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے صارفین کو تیز ترین سروسز میسر ہوں گی،کامیاب اسپیکٹرم نیلامی پر چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔اے جے اینڈ کے)اور گلگت بلتستان (جی بی)میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز(این جی ایم ایس)کے لیے سیلولر سپیکٹرم کی نیلامی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔1800 سے 2100میگا ہرٹز بینڈ نیلامی میں جاز، یوفون، ٹیلی نار، زونگ نے حصہ لیا۔ حکومت پاکستان نے اکتوبر 2020میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت آکشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی تھی،11 اگست 2021 کو پالیسی ہدایت جاری کی گئیں جس کے تحت پی ٹی اے نے صارفین کے مفادات کے پیش نظر سپیکٹرم نیلامی کے عمل کو منصفانہ اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔سپیکٹرم کے اس اضافے سے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کو سیاحت کے حوالے سے اہم ان دونوں علاقوں میں بہتر ڈیٹا اور وائس سروسز کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے, ان کی ٹیم کو نیلامی کے شفاف انعقاد اور کامیاب بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے 90 لاکھ صارفین کے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا۔