اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ خیبرپختوا کے عوام نے دوسری بار تحریک انصاف کو منتخب کر کے ناقدین کے منہ پر طمانچہ رسید کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں کا موصوفہ ذکر کر رہی ہیں یہ سب کک بیکس زدہ ہیں، ان سب منصوبوں میں فائدہ صرف شریف خاندان کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج اور میٹروز پر پاکستانی عوام انگریزی والا سفر کر رہے ہیں، سستی روٹی سکیم عوام کو بہت مہنگی پڑی۔ ا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ خیبرپختونخوا تمام شہریوں کو صحت کی سہولت دینے والا پہلا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے 10 ارب روپے خرچ کئے جانے ہیں۔