کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کو سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،اپیل پر ملزمان کے وکلا اور نیب پراسیکوٹر کے دلائل مکمل کرلیے گئے ،سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،درخواست پر سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو روکنی بینچ نے کی دیگر ملزمان میں سابق وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی، مینجر حاجی ول محمد اور شوکت حسین شامل ہے واضح رہے کہ احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نثار مورائی کو مجموعی طور پر 11 سال جبکہ دیگر کو 7,7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
کرپشن کا الزام‘ نثار مورائی و دیگر ملزمان کی سزا کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
Sep 29, 2021