ملتان(نمائندہ نوائے وقت)مڈل جماعتوں کیلئے بھی سنگل نیشنل کریکولم کی تیاری، نیشنل کریکولم کونسل کے تحت چھٹی، ساتویں اورآٹھویں جماعت کی کتب یکساں نصاب کے تحت تیار کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ مڈل لیول کی یکساں نصاب کی ماڈل کتب وفاق تیار کرے گا، صوبوں کو ماڈل کتب کے مطابق چھٹی تا آٹھویں جماعت کی کتابیں تیار کرنا ہوں گی، نومبر تک مڈل جماعتوں کیلئے سنگل نیشنل کریکولم کو فائنل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی۔