انتخابات میں سیاسی حریفوں کو کلین بولڈ کریں گے: آصف زرداری

Sep 29, 2021

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) سابق صدر مملکت و پی پی پی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی حریفوں کو کلین بولڈ کریں گے تاکہ پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے ایم پی اے ممتاز چانگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے باعث عام آدمی کا جینا انتہائی دشوار ہو گیا ہے جبکہ ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث بیرونی ممالک میں بھی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی کئی اہم سیاسی  شخصیات عام انتخابات سے کچھ عرصہ قبل پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی جس سے جنوبی پنجاب میں پی پی پی ایک نئی طاقت کے طور پر ابھرے گی۔اس موقع پر ایم پی اے ممتاز علی چانگ نے انہیں بتایا کہ پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں پی پی پی رحیم یار خان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں عوام کی بھر پور خدمت کر رہی ہے 

مزیدخبریں