گھر گھس کر خاتون پر تشدد، پولیس کا کارروائی سے گریز، شہری سراپا احتجاج

 کبیروالا(نامہ نگار)گھر گھس کر خاتون پر تشدد، پولیس کا کارروائی سے گریز، شہری سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق نواں نواں شہر کے رہائشی پٹھانے ولدغلام حسین دھنوا نے تھانہ نواں شہر کے سامنے بیسیوں ساتھیوں سمیت احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وہ علاقہ کا کھوجی ہے اس نے ڈکیتی کے ایک کیس کے دوران دوران کھوج کھرے شناخت کرلئے جوکہ آصف چدھڑ کے تھے اسی رنج کی بناء آصف دیگرمسلح ساتھیوں سعید، شوکت، اشرف کے ہمراہ مخبری کامزہ چکھانے کے لکلکارے مارتے انکے گھر گھس آیا اور گھر میں خاتو ن خورشید مائی کو رائفل کے بٹ ما رتے زخمی کردیا جب کہ اس دوران محمد اقبال کی بھی رائفل کے بٹ مارکر انگلی توڑ ڈالی شورواویلا پراہل علا قہ  کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے جس کی انہوں نے 15 پر اطلاع دیتے پولیس نواں شہر کو تحریری درخواست بھی گزاری تاہم پولیس نے عرصہ گزرجانے کے بعد بھی نامزد ملزموں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی،متاثرہ پٹھانے نے میڈیا کے توسط سے ڈی پی او خانیوال، آرپی ملتان، آئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتار ی اور انہیں جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...