جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بلڈنگز میں تمام ضرورتوں کو مدنظر رکھا گیا‘ ثاقب ظفر 

ملتان( نمائندہ نوائے وقت)جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگز کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ‘جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بلڈنگز کی تعمیر سے عوام کے مسائل کے حل میں مزید آسانی پیدا ہو گی اور ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی میں بھرپوراضافہ ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ میں سی ایم کمپلیکس، چیف سیکرٹری اور آئی جی آفس کے مکمل بلاک تعمیر ہونگے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر  نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگز میں مستقبل کی تمام ضرورتوں اور وسیع پارکنگ،کشادہ انٹری گیٹس اور مکمل  سیکیورٹی کو مدنظر رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈیپ بلڈنگ ڈیزائن بارے پولیس سمیت تمام ڈیپاڑٹمنٹس کو آن بورڈ لے تاکہ مستقبل میں  دفاتر کی کمی کا مسلہ درپیش نہ ہو۔اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگ میں پولیس بلاک کی سیکیورٹی کو خصوصی طور مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ آئی ڈیپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ بہالپور کی بلڈنگ کے لئے ٹینڈر 5 اکتوبر تک جاری کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن