با اثر افراد نے 3 بیٹیاں محبوس بنا لیں‘ محنت کش دربدر

ملتان (سپیشل رپورٹر) تھانہ مخدوم رشید کا رہائشی بیٹیوں کی بازیابی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والا شخص ضلع کچہری ملتان پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید بستی چڑہویا کے رہائشی محمد اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرتے ہیں انہیں احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کے رہائشی ملزمان نے مال مویشیوں کی دیکھ بھال کے عوض مناسب رقم بطور مزدوری ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس دوران ملزمان فاروق، مجید اور عاشق نے بیوی ثریا، 14 سالہ بیٹی رقیہ، 7 سالہ سکینہ اور پانچ سالہ نور فاطمہ کو محبوس بنا لیا ہے اور اسے بھی جان سے مارنے کی کوشش کی اور وہ جان بچا کر بھاگ آیا ہے۔ حکام سے بیٹیوں اور بیوی کی بازیابی کے لیے درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے درخواست ہے کہ اسکی بیوی اور بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن