اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر دفاتر کے اوقات کار ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے بڑھا دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر دفاتر آج 29 ستمبر کو رات 9 بجے تک کام کرتے رہیں گے جبکہ تمام دفاتر کل 30 ستمبر کو رات 12 بجے تک کھلیں رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے اوقات کار بڑھائے گئے۔ تمام دفاتر سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک برانچز سے رابطے میں رہیں گے۔
ٹیکس گزاروں کیلئے ایف بی آر دفاتر آج رات 9 بجے اور کل رات 12 بجے تک کام کرینگے
Sep 29, 2021