اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں مبینہ عسکریت پسند کی گرفتاری سے متعلق بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک عسکریت پسند کی گرفتاری اور دوسرے کی ایل او سی پر ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ جھوٹی خبروں کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی صوتحال سے ہٹانا ہے۔ پاکستان بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزی ثبوت دنیا کے سامنے پیش کر چکا ہے۔ در حقیقت ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوانوں بھارتی جیل میں قید ہیں نوجوان کشمیریوں کو بوقت ضرورت عسکریت پسند کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ بھارت پر جب بھی عالمی برادری کا دباؤ بڑھتا ہے وہ یہ ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان صبر کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
مبینہ عسکریت پسندکی گرفتاری سے متعلق بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا‘ مسترد‘ مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے: پاکستان
Sep 29, 2021