برطانیہ کی عدالت سے بھی ہماری بے گنا ہی کے ٖ فیصلے آگئے: مسلم لیگ ن

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس محمد نواز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کامیابی کا کیسے شکر ادا کریں۔ پہلے پاکستانی عدالتوں سے ہماری بے گناہی کی گواہی مل رہی تھی اب برطانیہ کی عدالت سے بھی ہماری بے گناہی کے فیصلے آ گئے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمارا لیڈر ایک بہادر آدمی ہے۔ پارٹی متحد ہے۔ ہمارے ساتھ جو ہوا اس پہ دل دکھی ہے لیکن کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ اس کو دشمن ملک استعمال کرے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ  الیکشن میں ایک کروڑ نیا ووٹر شامل ہوگا، اس لئے یوتھ کو پارٹی میں شامل کریں۔ اجلاس سے اویس لغاری نے بھی خطاب کیا۔ مریم نواز نے کہا الحمد للہ! ایک بار پھر  نواز شریف اور میاں شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئیں۔ ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے کسی اور کے پاس بیانیہ ہے ہی نہیں۔ اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتا  ہے، اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کے گڑھ نوشہرہ میںجیتی۔ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا سچ اور جھوٹ کیا ہے۔ ظالم مٹی میں دفن کرکے بھول جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے، ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے۔ پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہوگا۔ اس لئے اختلافات  بھلا  کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی۔ پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے۔ اگر پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو پھر فری اینڈ فئیر الیکشن ملے گا۔ ظالم پلیٹ میں رکھ کر حق نہیں دے گا حق لینا پڑتا ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف اور ان کی فیملی کے حق میں لندن کی عدالت سے سرخرو ہونے پر  پارٹی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو احساس ہو رہا ہے ہماری خوش نصیبی ہے کہ پاکستان جاگ اٹھا ہے۔ ہم خطے  میں  مضبوط ہو رہے  تھے روپیہ بھی مضبوط ہو رہا تھا۔ ایٹمی دھماکے ہوئے مہنگائی بھی کم ہوئی۔ ہم نے تین چار سالوں میں ملک سے مکمل لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی۔ پہلی بار 1991ء میں ہم نے موٹروے بنا لی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...