نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پارٹی رہنماؤں سے اختلافات کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نوجوات سنگھ سدھو کو رواں سال ہی بھارتی پنجاب کے لئے کانگریس چیف منتخب کیا گیا تھا۔ نوجوت سنگھ سدھو کے استعفے کے بعد ان سے اظہار یکجہتی میں مزید 4 استعفے سامنے آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلزار ایندرچہل‘ رضیہ سلطانہ، پرگت سنگھ اور یوگیندر دھنگڑا شامل ہیں۔ جنہوں نے پارٹی کو اپنے استعفے پیش کر دیئے۔ پرگت سنگھ پنجاب کے وزیر برائے تعلیمی امور اور کھیل تھے جبکہ رضیہ سلطانہ نے بھی چند روز قبل ہی وزارت سنبھالی تھی۔ یوگیندرا دھنگڑا پنجاب میں کانگریس کے جنرل سیکرٹری تھے۔ جبکہ گلزار ایندر چہل پارٹی کے خزانچی تھے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سدھو نے کہا پارٹی کی خدمت کرتا رہوں گا۔