وسیم اکرم پلس کے دور میں کرونا،ڈینگی کیسزریکارڈ پلس ہو رہے ہیں، اسلم گل

لاہور(نامہ نگار )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے صوبے بالخصوص لاہور میں کرونا اور ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم پلس کے دور میں کرونا اور ڈینگی کیسز ریکارڈ پلس ہو رہے ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر اسلم گل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ کیسے وزیر اعلی ہیں جو لاہور میں کرونا کی شرح (9.1فیصد ) میں اضافے کو روکنے کی بجائے سیاسی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن