ڈاکٹرزکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے جدیدکورسزکروائے جائینگے، یاسمین راشد

Sep 29, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس کا انعقاد،کمیونٹی مڈوائفری سکول کی عمارت کو نرسنگ سکول میں منتقلی کیلئے اقدامات اور ڈاکٹرزکی جدیدپیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلزکا جائزہ لیاگیا۔۔سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب بھرکے ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے جدیدتربیتی کورسزکروائے جائیں گے۔حال ہی میں صوبہ بھرکے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں جدید تربیت کروائی گئی ہے۔آئندہ ڈاکٹرزکو ایم پی ڈی ڈی جیسے مختلف اداروں سے جدیدٹریننگ کورسزکروائے جائیں گے۔ ڈاکٹرزکیلئے فنانشل مینجمنٹ،ہیومن ریسارس مینجمنٹ،ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ،ریسرچ پیپرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بارے جدید کورسزڈیزائن کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں