’’افکارِ مجدد الف ثانی سیمینار‘‘ اشرف آصف جلالی کا تین گھنٹے طویل تحقیقی مقالہ`

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ وتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ’’افکارِ مجدد الف ثانی سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت آستانہ عالیہ حیدریہ پشاور کے سجادہ نشین پیر سید حیدر شاہ نے کی جبکہ صاحبزادہ خواجہ افتخار الحسن مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سواگ شریف اور صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی آف چوک اعظم مہمانِ خصوصی تھے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی تین گھنٹے طویل تحقیقی مقالہ پیش کیااور کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے افکارو نظریات میں برصغیر پاک و ہند میں ایک انقلاب برپا کیا۔ ان ہستیوں نے بدعات اور خرافات کے مقابلے میں سنت نبوی کا پرچم بلند کیا۔ دین کی تعبیر و تشریح میں انہوں نے بڑی احتیاط برتی۔ یہی ہستیاں دو قومی نظریے کی علم بردار قرار پائیں۔

ای پیپر دی نیشن