فیروزوالا( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے کا السعید چوک پر راستہ دینے کے تنازعہ پر جھگڑا دکاندار اس کے ساتھیوں نے باپ بیٹے پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں باپ ہلاک بیٹا زخمی ملزم فرار ہوگئے ۔اس واقعہ پر مقتول کے لواحقین نے چوک السعید پر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے ٹریفک جام نظام معطل ہو کر رہ گیا۔بتایا گیا ہے بدو کا رہائشی ٹرک ڈرائیور انوار الحسن گاڑی لے کر بازار بدد سے گزر رہا تھا کہ ناظم خان کی دکان کے قریب سے گزرنے لگا تو دکان کے باہر موٹر سائیکلیں کھڑی ہونے کے باعث راستہ بند تھا راستہ مانگنے پر دکاندار نے ساتھیوں سمیت باپ بیٹے کوتشدد کا نشانہ بنایا۔انوار الحسن کوطبی امداد کیلئے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے ہی میں دم توڑ گیا فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال بھجوا دی۔ دوسری جانب بعض افراد نے دکاندار ملزم ناظم خان کی دکان سے سامان باہر نکال کر اسے آگ لگا دی اور احتجاج کیااور سڑک بند کر کے نعرہ بازی کی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مذاکرات کرکے ٹریفک نظام بحال کراپا۔
راستہ نہ دینے کاتنازعہ ‘دکاندار کاساتھیوں سمیت باپ بیٹے پر تشدد ‘باپ ہلاک
Sep 29, 2021